اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں

09:52 AM, 14 Nov, 2022

احمد علی
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کی جانب سے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایک ملزم کے پیٹ سے 66 آئس سے بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں ، ملزم فلائٹ نمبر PK 287 سے دوحہ جا رہا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بُرہان ٹول پلازہ پرملزم سے 1 کلوسے زائد افیون برآمد ہوئے۔ باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر ملزم کے پیٹ سے 4 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ اے این ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں 2 ملزمان سے 6کلو چرس برآمد ہوئی ، اس کے علاوہ نوکنڈی سے 25 کلو ہیروئن، 10 کلو افیون، 74 کلو میتھ اور 21 کلو کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدخبریں