پھولنگر بائی پاس کے قریب حادثہ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جاں بحق

10:25 AM, 14 Nov, 2022

احمد علی
قصور: پھولنگر بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پھول نگر بائی پاس کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا ،جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہیں۔ راجہ قاسم سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کرکے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں