ارشد شریف کی لاش پر 12 زخم پائے گئے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ

02:27 PM, 14 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان کے سینئر صحافی شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، شہید ارشد شریف کے قریبی عزیز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی لاش پر 12 زخم پائے گئے ، ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا، شہید ارشد شریف کی گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا، ارشد شریف کی کمر پر موجود زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا، ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے، ارشد شریف کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا، ارشد شریف کے دماغ کے بائیں جانب متاثر ہوا تھا۔
مزیدخبریں