کاروباری ہفتے کا دوسرا روز، اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو رہا
08:01 PM, 14 Nov, 2023
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاو کے بعد 142 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوئی، 182 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتیں بڑھیں، 160 کمپنیز کے شیئرز گرے،، انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 87 پیسے ہو گیا، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے کا ہو گیا. کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو جاری رہا، کاروبار کے آغاز میں مندی رہی، انڈیکس تقریبا 405 پوائنٹس تک گرا۔۔ پھر مارکیٹ بحال ہوئی، ساڑھے تین سو پوائنٹس تک اضافہ بھی دیکھا گیا۔۔ تاہم کاروبار کا اختتام 142 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 25 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب 60 کروڑ میں طے ہوئے۔۔ 363 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا، 182 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتیں بڑھیں، 160 کمپنیز کے شیئرز گرے۔ انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 290 روپے میں فروخت ہوا۔ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونے کا بھاو ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے رہا۔