سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری
12:30 PM, 14 Oct, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔ پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔ شوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اورصارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔ انتہا پسندی، دہشتگردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہو گی۔ سوشل میڈیا ادارے ملکی وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔ سوشل میڈیا رولز کے مطابق اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا۔ سوشل میڈیا ادارے اور سروس پروائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے۔