پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

01:00 PM, 14 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 16 نئے مریض رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ ایک ایک فیصد رہی،مہلک وباء سے مزید 28 اموات، مجموعی تعداد28 ہزار201 ہوگئی، ملک بھر میں 2ہزار195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 934 ٹیسٹ کئے گئے، 1016 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.11 فیصد رہی ۔ 12 لاکھ 61 ہزار 685 افراد اب تک کورونا سے متاثر ہو چکے ۔ مہلک وائرس نے مزید 28 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، 28 ہزار 201 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک بھر میں 40 ہزار 309 افراد کورونا کے باعث گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 2 ہزار 195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 750 افراد صحت یاب بھی ہوئے، مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار 175 ہوگئی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے
مزیدخبریں