ڈی جی آئی ایس آئی کی تعنیاتی سے متعلق تکنیکی خامی دور کردی گئی

04:45 PM, 14 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا آرمی چیف سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر معاملات طے ہو چکے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ آرمی چیف سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر معاملات طے ہو چکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا جنرل باجوہ نے جمہوریت اور سول حکومت کو ادارہ جاتی اسپورٹ دی۔ پاک فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔ ماضی میں کبھی بھی سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ جنرل باجوہ نے جمہوریت اور سول حکومت کو ادارہ جاتی اسپورٹ دی۔ پاک فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔
مزیدخبریں