پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،15اکتوبر 2021
07:10 PM, 14 Oct, 2021
پی آئی اے نے کابل کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔ پی آئی اے نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تیکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہو گئی ہے۔ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں، عسکری قیادت سے بطور وزیراعظم مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا آرمی چیف سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر معاملات طے ہو چکے لاہور (پبلک نیوز) لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا۔ 15 سے زائد انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو 1100میں سے 1100نمبر دیدیے۔ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار پندرہ طلبہ ٹاپ کر گئے پبلک نیوز: بٹگرام کی تحصیل آلائی میں گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار فیملی تعزیت کے لیے جا رہی تھی