تین ملکی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

05:47 AM, 14 Oct, 2022

احمد علی
کرائسٹ چرچ: سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سکور کئے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 59 رنز بنائے اور نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے تاہم اوپنر فن ایلن 12 رنز بنا کر محمد نواز اور ڈیون کانوے 14 رنز بنا کر محمد حارث کا شکار بنے۔گلین فلپس اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، ٹیم 97 رنز پر پہنچی تو گلین فلپس 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے انہیں محمد نواز کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کیا۔ کیوی ٹیم کا مجموعی اسکور 134 پر پہنچا تو کپتان کین ولیمسن باؤلر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز سکور کئے، مارک چیمپن نے 25 رنز بنائے اور نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ کیوی ٹیم کے کھلاڑی جمی نیشم کو 17 رنز پر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا اور اش سودھی حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 22 اور نسیم شاہ نے 38 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے جوابی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا،بابر اعظم کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر 15 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، شان مسعود 19 رنزبنا سکے۔محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ بعد ازاں مڈل آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور محمد نواز نے میچ میں قائم پریشر توڑا اور قومی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا ، حید علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بیٹر آصف علی 1، افتخار احمد بنا کر نا قابل شکست رہے۔
مزیدخبریں