بجلی بریک ڈاون،4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

06:18 AM, 14 Oct, 2022

احمد علی
این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بجلی کے بریک ڈاون کے معاملے پر تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاون کیسے ہوا؟ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی کے سربراہ جی ایم ٹیکنیکل ہوں گے۔ کمیٹی میں ایس جی نارتھ، جی ایم نارتھ، چیف انجینئر اور چیف انجنیئر آپریشن شامل ہوں گے ۔ کمیٹی معاملے کی انکوائری کرے گی اور چار دن میں رپورٹ جمع کراوئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوئی تھی جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے. ذرائع نے بتایا کہ نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے، جس کی بحالی کیلئے آپریشن جاری ہے۔
مزیدخبریں