پاکستان حقیقی آزادی کے حصول کیلئے متحرک ہوچکا ، عمران خان
08:47 AM, 14 Oct, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان حقیقی آزادی کے حصول کے لئے متحرک ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حقیقی آزادی کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تخت بائی اتوار کے ضمنی انتخاب اور ہمارے اسلام آباد مارچ کے لئےتیار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی ہمارا ملک کسی مقصد کیلئے یوں متحرک نہیں ہوا جیسے یہ حقیقی آزادی (کے حصول کیلئے) ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو پنجاب کے 6 حلقہ جات میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 21 لاکھ 41 ہزار سے زائد ووٹرز وٹ کاسٹ کریں گے۔ ووٹرز کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کیا ہے جبکہ ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔