کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کردی
10:46 AM, 14 Oct, 2022
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کر دی گئی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ الیکٹرک کے صارفین کو یہ ریلیف اکتوبر کے بلوں میں ملے گا۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔