پاکستان کےخلاف آسٹریلیا کا ون ڈےسیریز کیلئےاسکواڈ کا اعلان

09:56 AM, 14 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائیگا۔

آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین جارج بیلی نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ ہماری آخری ون ڈے سیریز ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلین ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اسکواڈ میں شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فیرسر، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ ٹیم سلیکشن کیلٸے دستیاب نہیں تھے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چار نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے آٹھ نومبر کو ایڈیلیڈ، تیسرا ون ڈے دس نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں