ایس سی او اجلاس:اسلام آباد پولیس کےچھاپے،درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

10:34 AM, 14 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ایس سی او سمٹ 2024 کو مزید محفوظ بنانے کا مشن, خفیہ اطلاع پر رات گئے اسلام آباد پولیس نےمختلف علاقوں کا سرچ آپریشن کیا،پولیس کی جانب سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے لیے اعلی افسران کی قیادت میں تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،ایس پی زیب خان، ایس پی خالد اعوان، ایس پی کاظم نقوی سرچ آپریشن کو لیڈ کرینگے، سرچ آپریشن ٹیم میں 360 اہلکار حصہ لینگے،مجموعی طور پر1080اہلکار سرچ آپریشن میں شامل  ہیں جبکہ سرچ ٹیم میں اے ٹی ایس، سی ٹی ڈی، ڈولفن اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کو تین مختلف کیٹیگری اے، بی اور سی میں تقیسم کیا گیا،انتہائی حساس علاقوں میں اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد  کا کہنا ہے کہ سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،93فیصد فورس سکیورٹی انتظامات کے لئے تعینات ہے، اسلام آباد پولیس کے 09ہزار سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں