پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

12:01 PM, 14 Oct, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک)چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی مینٹورز اور سلیکٹرز کے ساتھ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی کاکردگی موضوع بحث رہی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اراکین نے عثمان واہلہ کی پرفارمنس پر شدید تنقید کی۔ پاکستان ٹیم کی گرتی پرفارمنس اور خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو ٹھہرایا گیا۔ پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے انہوں نے اس معاملے میں غیر زمہ داری کا ثبوت دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان واہلہ مناسب پچز کی تیاری میں مکمل ناکام رہے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے حوالے سے بھی لاپرواہی برتی گئی۔ انگلینڈ سیریز تک بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل نہیں کیے گئے۔ فٹنس ٹیسٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی تاخیر ہوئی۔ 

پی سی بی ذرائع نے کہا کہ فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن  کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ قومی ٹیم کے ساتھ کافی عرصے سے منسلک رہنے کے باوجود کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتری کی بجائے نیچے جارہی ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز فٹنس کے معیار میں بہت پیچھے ہیں اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی تلاش کے لیے بورڈ نے کام شروع کر دیا۔

مزیدخبریں