فوت شدہ افراد کے نام جاری سمز کل بند کردی جائیں گی

01:42 PM, 14 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔ پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کےلیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں2017سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا70ہزار سمز بھی بلاک کرچکا ہے۔

مزیدخبریں