عمران خان سے ملاقات نہ کروائی تو کل اسلام آباد احتجاج کیلئے مارچ ہوگا،گنڈاپور

05:54 PM, 14 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے ساتھ ان کی بہن، ڈاکٹرز یا پارٹی قائدین کی ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کے لیے مارچ کیا جائے گا۔

پیر کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے چاروں ریجنز سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی نمائندگان اور دیگر پارٹی قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

اس مقصد کے لیے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی۔

مزیدخبریں