ایس سی او سمٹ کے دوران پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کے حق میں نہیں، ذرائع 

08:04 PM, 14 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت احتجاج کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ  اسد قیصر سے مولانا فضل الرحمن نے احتجاج ملتوی کرنے کا کہا، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج کے حق میں نہیں۔ محمود اچکزئی اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے  اسد قیصر سے رابطہ کیا ۔ لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کو 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور احتجاج کے حق میں نہیں، حامد خان اور سلمان اکرم راجہ بھی ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج کے  مخالف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب کی قیادت حماد اظہر  اور شیخ وقاص اکرم نے احتجاج کے حق میں پیغامات جاری کئے، شہباز گل اور قاسم سوری ملک سے باہر بیٹھ کر ورکرز کو احتجاج کے لئے اکسا رہے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد میں شامل جماعتیں بھی احتجاج کے حق میں نہیں،   اپوزیشن کی جماعتوں نے پی ٹی آئی قیادت کو واضع پیغام بھجوا دیا۔

مزیدخبریں