مہلک کورونا وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا
04:23 AM, 14 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا ، این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل ویکسین لگوانے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایات۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47ہزار 419افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں افسوسناک طور پر 2ہزار 580مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس وقت ملک بھر میں 5ہزار 304کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1437586107873497093 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر گزشتہ روز 5.44فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں افسوسناک طور پر مزید 238مریضوں کی حالت خطرے میں ہے، جبکہ 7ہزار 240مریض کورونا سے صحت مند ہو کر گھروں کو گئے۔