پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،14ستمبر 2021
07:40 AM, 14 Sep, 2021
سربراہ این سی او سی اسد عمر کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے جائیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی اٹھا لی گئی، پنجاب کے 5اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی۔۔ اسد عمر کہتے ہیں صورتحال بہتر ہوئی لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا۔ 30 ستمبر تک کسی نے ویکسی نیشن مکمل نہ کرائی تو کام جاری نہیں رکھ سکے گا، بغیر ویکسی نیشن شاپنگ مالز میں داخلہ بھی بند ہو گا، ہوٹل، ریسٹورنٹس میں بککنگ بھی نہیں ہو سکے گی۔۔ 30 ستمبر کے بعد بغیر ویکسی نیشن کوئی فضائی سفر بھی نہیں کر سکے گا، این سی او سی کا اعلان حکومت کا اس بار پھر دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس، فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی33نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔ مہلک کرونا وبا مزید 78 زندگیاں لے گئی، ایک روز میں 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ چار چار فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 85 ہزار 801 ہو گئی، 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف جانے سے ہوئی، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھرمیں ہوئی، کہا کسان سے لے کرریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کررہے ہیں، زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے، رواں ماہ سے آٹا،گھی،چینی،دالوں پرکیش سبسڈی دینے کا بھی اعلان۔۔ آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی۔