بھارتی جنرلز کی بے وقوفیاں، اداکاروں کو فوجی سمجھ لیا
08:03 AM, 14 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے لیکن جب بھی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرولرز جھوٹ بولتے ہیں تو یہ بات سچ معلوم ہوتی ہے ۔ پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے اور بھارتی میڈیا پر مسلسل پاکستان پر لغو الزام لگانے والے بھارتی میجر جنرل (ر) گگن دیپ بکشی جو جی ڈی بکشی کے کے نام سے مشہور ہیں وہ بھی جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہوئے اپنے ہی جھوٹ کی زد میں آکر رسوا ہو گئے اور اپنے ساتھ ساتھ انہوں نے میجر جنرل (ر) ہرش ککڑ کو بھی بے عزت کروا دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارتی انتہا پسند میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ” پاکستان آرمی کو پنج شیر میں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں پر 7 پاکستانی آفیسرز ، 12 جے سی اوز ، 75 او آرز شہید ہوئے ہیں جبکہ 5 آفیسرز ، 9 جے سی اوز اور 160 او آرز زخمی ہوئے ہیں“۔ https://twitter.com/GeneralBakshi/status/1436260175321567233 بھارتی جنرل کے اس لغو جھوٹ پر بھارت کے ہی سوشل میڈیا سیل سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ ایک فیک اکاؤنٹ سے پاکستانی فوجیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے غلطی سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر شیئر کر دیں، اس جعلی ٹویٹ میں پراپیگنڈہ کرتے ہوئے اور اسے ایک پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ثابت کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ” میرے سکول کے دنوں کے دوست میجر ایجاج( اعزاز) اور کیپٹن جوفر( جعفر) پنج شیر میں مارے گئے ہیں، انہیں گزشتہ روز پشاور میں دفن کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر ان شہادتوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ بہادری سے لڑے اور انہیں عزت ملنی چاہئے، یہ پاکستان آرمی کی طرف سے بے انصافی ہے “۔ https://twitter.com/Fauji_Doctor/status/1436289504915111937 اس فیک اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹویٹ کے ساتھ جو تصاویر لگائی گئی وہ پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے جس میں اداکار شان اور دیگر پاکستان آرمی کے گیٹ اپ میں نظر آرہے ہیں، اگر یہ معاملہ یہاں پر بھی رک جاتا تو ٹھیک تھا مگر اس کے بعد ایک اور عقلمند بھارتی میجر جنرل (ر) ہرش ککڑ بھی سامنے آگئے ، انہوں نے اس پوسٹ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیااور ساتھ لکھا کہ https://twitter.com/kakar_harsha/status/1436497145956225026 ”یہ پنج شیر ویلی اور پاکستانیوں کی شہادت کا سچ ہے، امید کے مطابق معید یوسف نے جھوٹ بولا اور پاکستانیوں نے اپنی شہادتوں سے انکار کیا، یہ بے شرم قوم اپنی بے شرم لیڈر شپ کے ساتھ شہید ہونے والوں کو عزت دینے سے انکاری ہے اور انہیں راز افشا ہونے کے ڈر سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا ، فوجیوں کیلئے اس سے زیادہ زوال کچھ نہیں“۔ اداکاروں کی فلمی تصاویر کو لے کر پاکستانی قوم کیخلاف ہذیان بکنے والے بھارتی جنرلز کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سبکی ابھی جاری تھی مگر پاکستانی سپر سٹار شان شاہد کہاں پیچھے رہنے والے تھے، وہ بھی میدان میں اترے اور انہوں نے بھی اپنی فلم کی تصویر اور ساتھ اسی فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انتہا پسند بھارتیوں کو مزید آگ لگا دی۔ https://twitter.com/mshaanshahid/status/1436663394745077760 شان شاہد نے بھارتی میجر جنرل (ر) ہرش ککڑ کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”سرحد کے اس پار سے ہیلو ، پاکستان زندہ باد “۔