پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،14ستمبر 2021
10:15 AM, 14 Sep, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ، بڑے شہروں سے نتائج توقع کے برعکس کیوں آئے؟وزیر اعظم کو تشویش، وزیر اعظم کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مجموعی کامیابی پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔ بڑے شہروں میں امیداروں کا چناو،ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف جانے سے ہوئی، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھرمیں ہوئی، کہا کسان سے لے کرریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کررہے ہیں، زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے، رواں ماہ سے آٹا،گھی،چینی،دالوں پرکیش سبسڈی دینے کا بھی اعلان۔۔ آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی۔ وزیرمملکت فرخ حبیب کہتے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نےجعلی اکاؤنٹس بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، پی ڈی ایم کا مسئلہ صرف این آر او ہے، اپوزیشن نے آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے، کہا ہم لوگوں کی آمدن میں اضافہ کررہےہیں، آج ایک ہزارارب روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں۔۔۔ حکومت نے گندم کی درآمد کے ذریعے اربوں روپے قوم کی جیب سے چرا لئے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی تنقید، کہا ساری درآمدات عمران خان کی اے ٹی ایمز کر رہی ہیں، چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں بھی دیہاڑی لگا لی۔۔۔ قوم کی جیب سے اربوں اڑالیے۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، ان کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے، سیاسی مخالفین کی قسمت میں رونا لکھا ہے، یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فریسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔