عمر شریف کا علاج، سندھ حکومت نے 4کروڑ روپے جاری کر دیئے

12:08 PM, 14 Sep, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) سندھ حکومت کا بڑا اقدام ،معروف آرٹسٹ ک عمر شریف کے علاج کے لئے رقم جاری کردی .

سندھ حکومت نےاداکار عمر شریف کے لیےایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا، سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے گئے . محکمہ خزانہ سندھ نے رقم جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی  عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے  جس نے اداکار کو  بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کیا۔  عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے حوالے سے آج ویزا ملنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں