ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

04:58 AM, 14 Sep, 2022

احمد علی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک میں مزید سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا 17 سے 18 ستمبر کے دوران چناب، ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑ سکتا ہے جو ملک کے بڑے حصے ک ومتاثر کر سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔ حکام کی جانب سے سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ الرٹ میں تینوں دریاؤں اور معاون ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی اورضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خطرے سے دوچارعلاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔
مزیدخبریں