پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
05:54 AM, 14 Sep, 2022
پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرین کے انخلا کے لئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 516 پروازیں ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 18 پروازوں کی مدد سے 87 افراد ریسکیو، 32.88 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4570 متاثرین کو ریسکیو کر چکے ہیں۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے 147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں پاک فوج کے 278 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم بھی جاری ہے۔ اب تک 8281.2 ٹن راشن اور1207 ٹن اشیائے ضرورت کے ساتھ 7403538 ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔7940.6 ٹن خوراک، 11477 ٹن اشیائے ضرورت اور 7219698 ٹن ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔ پاک فوج کے 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپس میں 125506 متاثرین کا علاج معالجہ، مفت ادویات کی بھی فراہمی جاری ہے۔ پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیثن سینٹر اور 18 سینٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں۔ بحریہ کی جانب سے 1368 ٹن راشن، 4186 خیمے اور 571097 لٹر منرل واٹر تقسیم کیا جا چکا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے 7 ٹینٹ سٹیز میں 12371 کو رہائش فراہم کی گئی۔ پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز 10 اضلاع میں مصروف عمل، 14723 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز 54 موٹرائزڈ کشتیوں اور 2 ہوور کرافٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرز کو معمور کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 52 پروازوں کی مدد سے 465 افراد کو ریسکیو کیا۔ پاک بحریہ کی 8 غوطہ خور ٹیمز کے متاثرہ علاقوں میں 27 ڈائیونگ آپریشنز کئے جا چکے ہیں۔ پاک نیوی کے 61 میڈیکل کیمپس میں 44874 مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے 4848 خیمے، 288071 فوڈ پیکجز اور 2775.48 ٹن راشن کی فراہمی جبکہ 45 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں اب تک 51840 مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے۔ پاک فضائیہ نے 20 ٹینٹ سٹیز اور 54 ریلیف کیمپس بھی قائم کئے ہیں۔ پی اے ایف کے بیڑے نے 241 پروازوں پر 1521 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا۔