سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح نکلیں

07:06 AM, 14 Sep, 2022

احمد علی
اروشی روٹیلا کے بعد سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی فین نکلیں، ایکٹریس یہالی تاشیا نے نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئرکردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامے 'صنفِ آہن' میں اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑنے والی سری لنکن ایکٹریس یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹر نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح تھے ہی مگر اب ان کے مداح مختلف ممالک سے بھی سامنے آرہے ہیں، ان میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے بھی ہے۔ یہالی تاشیا نے ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی کہ جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، ایکٹریس نے ویڈیو پر کچھ نہیں لکھا ہاں مگر اپنی پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے ضرور کیا۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کی اسٹوری مدت پوری ہونے کے بعدد اب ان کے اکاؤنٹ پر تو نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو بہت وائرل ہوئی، بعدازاں اداکارہ کو بھی وضاحت دینا پڑ گئی تھی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص بھی نہ تھا۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں ہے، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔ یہ بھی پڑھیں اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کو ان فالو کردیا خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اور نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔ یہ ویڈیو اروشی روتیلا کے انسٹاگرام اکائونٹ سے شئیر کی گئی تھی۔ صارفین نے اس پر بالی ووڈ اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم بعد ازاں اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا تھا۔ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ کچھ روز پہلے میری ٹیم نے مداحوں کی بنائی ہوئی تمام خوبصورت ایڈیٹس سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہیں اس میں شامل دیگر لوگوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ وہ میڈیا سے درخواست کرتی ہیں اس سے متعلق خبریں نہ بنائیں۔ https://twitter.com/RVCJ_FB/status/1568804249857060870?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1568804249857060870%7Ctwgr%5Eef1e8dc75cfab638ea67a63a03396222a37c93cc%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F77882%2F اس سے قبل اروشی روتیلا سے متعلق ایک سوال پر نسیم شاہ نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ اروشی کون ہیں؟ پتہ نہیں فینز اس طرح کی ویڈیوز کیوں بناتے ہیں۔ مجھے تو اس بارے میں معلوم بھی نہیں کہ ایسا کیا ہوا اور کیا نہیں۔ ابھی میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ اروشی روتیلا کا بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ وہ ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھیں تاہم بدقسمتی سے رشبھ پنت کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔
مزیدخبریں