امریکہ کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کی منظوری
09:35 AM, 14 Sep, 2022
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کو فروخت کرنے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت کے متعلق کانگریس کو بتا دیا ہے ۔ پرزوں کی فروخت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان متعدد شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔