کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کریش کر گیا
04:09 PM, 14 Sep, 2023
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا ہے. اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کی کمی ہوئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 298 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی کمی آئی ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 298 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔