پاک سری لنکا کا اہم میچ، بوجہ بارش 45 ، 45 اوورز فی اننگز تک محدود

05:02 PM, 14 Sep, 2023

احمد علی
ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا اہم میچ بارش کی وجہ سے 45 ، 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 2 بجے ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ تاہم اب پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان میچ کا ٹاس ساڑھے چار بجے ہو گا اور میچ پونے 5 بجے شروع ہوگا۔ کولمبو میں بارش کی وجہ سے میچ وقت پر شروع نہ ہونے کے باعث پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے کے بعد میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہوگئے تھے، اس لیے میچ کو اب 45 ، 45 اوورز فی اننگز تک کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں