اب دوران پرواز طیارے میں مفت انٹر نیٹ سروس ملے گی

10:46 AM, 14 Sep, 2024

ویب ڈیسک :امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز نےکہا ہے کہ اس نے دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹارلنک، جو سپیس ایکس کا ایک یونٹ ہے، نے متعدد ایئرلائنز کے ساتھ انہیں دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔ سٹارلنک اب شہروں میں عام صارفین سے ہٹ کر پوری دنیا میں ان علاقوں تک اپنی سروس پہنچانا چاہتی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔

سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے اس سے قبل ہوائین ایئرلائنز اور جے ایس ایکس سے بھی معاہدے کیے ہوئے ہیں۔
یونائیٹڈ کو توقع ہے کہ اگلے کئی برسوں میں اس کے تمام ایک ہزار سے زیادہ طیاروں میں سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس ہو گی۔ سروس کے لیے ٹیسٹنگ اگلے برس کے آغاز میں شروع ہو گی۔
ایئرلائنز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا دوران پرواز سٹارلنک کی سروسز مفت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں