مسلسل بارشیں، تاج محل کا مرکزی گنبد ٹپکنے لگا

11:54 AM, 14 Sep, 2024

  ویب ڈیسک : مسلسل بارشوں سے دنیا کے ساتویں عجوبہ ۔۔ محبت کی عالمگیر نشانی تاج محل کا مرکزی گنبد ٹپکنے لگا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے نقصان پہنچنے کاخدشہ ظاہر کیا ہے ۔

  آگرہ حکومت کے سینئیر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ تاج محل کے مرکزی گنبد میں رساو کی وجہ سے   نمی پائی گئی ہے ہے لیکن انہوںنے یقین دلایا کہ  اس سے عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، آگرہ میں تاج محل کے مرکزی گنبد میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کا اخراج  ہوا جس سے احاطے میں موجود ایک باغ ڈوب گیا۔ 

تاج محل کے احاطے میں زیر آب باغ کی ایک مبینہ ویڈیو  سوشل میڈیا پروائرل ہوئی اور اس نے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، آگرہ سرکل کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ تاج محل کے مرکزی گنبد میں رساو کی وجہ سے نمی ہے لیکن یقین دہانی کرائی کہ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگرہ سرکل کے اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنگ چیف  انجنئیرراج کمار پٹیل  کا کہنا تھا کہ  ’’ہاں، ہم نے تاج محل کے مرکزی گنبد میں رساؤ کا مشاہدہ کیا۔ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہم نے ڈرون کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے گنبد کی حالت کی تصدیق کی۔

 یادرہےآگرہ میں گزشتہ تین دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شہر بھر میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ ایک قومی شاہراہ زیر آب آگئی، فصلیں زیر آب آگئیں، اور یہاں تک کہ  مہنگی ترین سوسائٹیز کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں