مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 92 ارب کا اضافہ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 885 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2 فیصد اضافے سے 45186 پربند ہوا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45249 اور کم ترین 43472 رہی۔

کاروباری ہفتے میں 93 ارب روپے مالیت کے 2 ارب پانچ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 92 ارب روپے اضافے سے 7926 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں