ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پہلی خاتون خلاباز کا انتخاب کر لیا گیا۔ یو اے ای کے وزیر اعظم نے تصدیق کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انھوں نے بتایا کہ 4 ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جن میں دو نئے خلاباز منتخب کیے گئے۔ دونوں خلابازوں میں عرب دنیا کی پہلی خلاباز خاتون بھی شامل ہے۔
We announce the first Arab female astronaut, among two new astronauts, selected from over 4,000 candidates to be trained with NASA for future space exploration missions. Congratulations Noura Al Matrooshi and Mohammed Al Mulla. pic.twitter.com/bfyquyzqAJ
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 10, 2021
پہلی خاتون خلاباز باز کا نام نورا المطروشی ہے اور ان کے ساتھ منتخب ہونے والے دوسرے خلا باز کا نام محمد الملا ہے۔ دونوں نئے خلابازوں کے ساتھ یو اے ای کے پاس کل 4 خلاباز ہو چکے ہیں جن کی تربیت ناسا کے خلائی پروگرام میں جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔
شیخ محمد بن راشد الکمتوم نے متحدہ عرب امارات کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ دونوں نئے خلاباز آسمان کی بلندیوں پر ملک کا نام روشن کریں گے۔