’’ڈسکہ الیکشن عمران نیازی کیخلاف ریفرنڈم ہے‘‘

لاہور ( پبلک نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوشین افتخار کو فون پر مبارکباد دی ہے، تمام تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوںٗ اس حکومت کے گھر جانے کے دن قریب ہیں، انکی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی نے ڈسکہ میں شاندار کامیابی سے نوازا ٗیہ الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہےٗڈسکہ کی عوام کو سلام ہے جنہوں نے بہادری کے ساتھ اپنے حقِِ رائے دہی کا دفا ع کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے تنگ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ٗحکومتی جماعت کا تمام ضمنی انتخابات ہار جانا عوام کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کے “گھر جاؤ”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں