لاہور (پبلک نیوز) بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقی اور تقرری کے احکامات جاری، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نادیہ ثاقب کی گریڈ 19 میں ترقی، ڈائریکٹرپاپولیشن ویلفئیر سعدیہ تحریم کی گریڈ 19 میں ترقی ہوگئی۔ سعدیہ تحریم کو کنٹرولرپرنٹنگ اینڈ سٹیشنری تعینات کردیاگیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیلہ عرفان کوبھی گریڈ 19 میں ترقی مل گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نعمان یوسف، ڈی سی چنیوٹ مسعودنعمان کو گریڈ 19 میں ترقی مل گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیراعلی فرواعامر اور ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی ونگ بھی گریڈ 19 میں چلےگئے۔ سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ پنجاب سائرہ عمر اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ آمنہ منیر کی گریڈ 19 میں ترقی ہو گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی لبنہ عثمان اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ یونس بھی گریڈ 19 میں چلی گئیں۔ چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ سمیرا فاروق اور ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات سمعیہ سلیم کی گریڈ 19 میں ترقی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشنز لاہور امان اللہ کدوائی بھی گریڈ 19 میں چلے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ صائمہ علی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات عدیلہ حفیظ کی بھی گریڈ 19 میں ترقی، تقرری کےمنتظر ذیشان شبیر کو گریڈ 19 میں ترقی کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری جیل ہوم ڈپارٹمنٹ تعینات کردیاگیا۔
خاور اعجاز خالق کو گریڈ 19 میں ترقی اور ایڈیشنل سیکرٹری انڈیسٹریزاینڈ کامرس تعینات کردیاگیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر خضرافضل بھی گریڈ 19 کے افسربن گئے۔ تقرری کے منتظر رضوان قادر کی گریڈ 19 میں ترقی اور ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی جنوبی پنجاب تعینات کردیاگیا۔ ڈاکٹر نور العین فاطمہ کو گریڈ 19 میں ترقی اور ڈائریکٹرپنجاب پروبیشن اینڈ پیرول تعیناتی دےدی گئی۔