امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک

ویب ڈیسک: امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ امریکہ صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں ماہِ صیام کی مبارک ہو۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث سبھی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس دوران مسلمان ایک نئی امید سے اس مہینہ کی شروعات کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں رواں برس تقریبات کا اہتمام ورچوئل ہو گا تاہم آئندہ برس عید کی روایتی تقریب کا معمول کے مطابق اہتمام کیا جائے گا۔

جوبائیڈن یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کا سامنا ہے۔ اپنے عقیدہ کے سبب خوف کی فضا میں رہنے کی ضرورت نہیں، ہم سبھی کے حقوق کے محافظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک“ ایک تبصرہ

  1. برکت والا کھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: سحری میں کھانا کھایاکرو کیونکہ سحری والا کھانا برکت والا کھانا ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں