حکومت نے پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 32پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110روپے76پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل2روپے6پیسےفی لیٹر سستاہوگیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت80روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے21پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77روپے65پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں