تحریک لبیک کے مظاہرے ٗسڑکیں نہ کھل سکیں
04:20 AM, 15 Apr, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا احتجاج ابھی تک جاری ہے ٗ لاہور کے کئی مقامات تاحال ٹریفک کے لئے کھولے نہ جا سکے ٗ کراچی میں حب ریور روڈ سے گرفتار ہونے والے ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے کئی شہروں میں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ٗ لاہور میں تین مقامات اب بھی ٹریفک کیلئے کھولے نہیں جا سکے ہیں ٗ سکیم موڑ ٗ داروغہ والا اور بابو صابو پر اب بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں گزشتہ روز حب ریور روڈ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کےبعد ٹی ایل پی کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ٗ گزشتہ روز پولیس نے حب ریور روڈ سے 40 سے زائڈ افراد کرفتار کر لیا تھا۔