عدالت نےجاتی امرا محل کے انتقال کی منسوخی روک دی
08:24 AM, 15 Apr, 2021
لاہور (پبلک نیوز)لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا ٗ نواز شریف کے بھائی عباس شریف مرحوم کے بچوں نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی سول عدالت سے رجوع کیاتھا ۔تفصیلات کے مطابق سول عدالت کے جج نے سید فہیم الحسن نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ٗ عباس شریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کردیا تھا۔حکومت پنجاب غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے، لاہور : پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کردیا ٗ جس کے بعد شریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخی کےلیے عدالت سے رجوع کیا