پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کورونا میں مبتلا
09:36 AM, 15 Apr, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان قریبی ساتھی اور پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔