چنیوٹ: زیر تعمیر کمرے کی چھت گر گئی، 3 خواتین زخمی

10:16 AM, 15 Apr, 2021

احمد علی
چنیوٹ (پبلک نیوز) علاقہ اڈا شیخن میں دوران تعمیر کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 خواتین شدید زخمی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈا شیخن میں زیر تعمیر کمرے کی چھت گرنے ملبے تلے دب کر 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے زخمی ہونے والی خواتین کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والی خواتین میں 50 سالہ غلام بی بی، 9 سالہ کرینہ بلقیس اور 30 سالہ طاہرہ شامل ہیں۔
مزیدخبریں