پولیس کو مخبری کیوں کی، منشیات فروش کا نوجوانوں پر تشدد
10:23 AM, 15 Apr, 2021
فیصل آباد (پبلک نیوز) پولیس کو مخبری کے شبہ میں مبینہ طور پر منشیات فروشوں کا دو نوجوانوں پر بیہمانہ تشدد، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ گرین ٹاون سے بہرام اور رضا آباد چوک سے اسامہ کو اغواء کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہری گجر نامی منشیات فروش نے نجی ٹارچر سیل بنا رکھا ہے۔ منشیات فروش نوجوانوں کو نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر تشدد کرتے رہے۔ دونوں نوجوانوں کے جسموں کو سگریٹ سے داغا اور بجلی کے جھٹکے دیتے رہے۔ متاثرہ اسامہ کا کہنا ہے کہ بیہمانہ تشدد کے ساتھ بد فعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ رضا آباد پولیس نے بیان لینے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ نوجوان بہرام کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو گمشدگی کی درخواست واپسی پر چھوڑا گیا۔