فرانس کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
10:42 AM, 15 Apr, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) فرانس کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت، فرانسیسی سفارتخانہ کی ایڈوائزری جاری۔ اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی سفارتخانہ نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے باعث فرانسیسی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ پاکستان میں مقیم فرنچ شہریوں کو ای میل کے ذریعہ ایڈوائزری بھیجی گئی۔ فرانسیسی شہریوں کے انخلا کا عمل کمرشل پروازوں کے ذریعہ ہو گا۔