این اے 249 ضمنی انتخاب، رینجرز تعینات کرنے کا حکم

12:35 PM, 15 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا حکم، وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر رینجرز تعینات کی جا رہی ہے۔ رینجرز 28 اپریل سے 30 اپریل تک تعینات رہے گی۔ حلقے میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔

یاد رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں