”عوام ایک بار جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دے“

02:09 PM, 15 Apr, 2021

شازیہ بشیر

جھنگ (پبلک نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ایک بار جماعت اسلامی کو ضرور خدمت کا موقع دے۔ موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ موجودہ مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ سمیت کرپٹ سرمایہ دار سیاستدانوں کے پاس نہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ آج کل وزیر اعظم کی باڈی لینگویج ان کی زبان کا ساتھ نہیں دے رہی۔ حکومت نے اج تک جتنے وعدے کئے سب سراب لگ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آج بھی مافیاز بیٹھے ہیں جو غریب کو غریب تر کرنے میں مصروف ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن میں بھی مافیاز یا مافیاز کے نمائندون کو ٹکٹ دیئے گئے۔ معیشت کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ حکومت کے لئے آئینہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ حکومت کی خارجی، معاشی، سودی، تعلیمی تمام پالیسیاں سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں۔ موجودہ مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ سمیت کرپٹ سرمایہ دار سیاستدانوں کے پاس نہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملکی تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے جس کے لیے جماعت اسلامی جدو جہد کر رہی ہے۔ عوام ایک بار جماعت اسلامی کو ضرور خدمت کا موقع دے۔

مزیدخبریں