موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حادثات میں 44 فی صد کمی

02:31 PM, 15 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حادثات میں 44 فی صد کمی، بہترین حکمت عملی کے تحت قانون کے نفاز میں 53 فی صد اضافہ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس کی نئی حکمت عملی متاثر کن رہی۔ آئی جی اور تمام افسران کی گاڑیاں چھٹی کے دن موٹروے اور قومی شاہراہوں پر گشت کرتی ہیں۔ اسپیشل گشت کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے 100 دنوں کی بہترین کارکردگیسال 2020 کے پہلے سو دنوں سے سال 2021 کے پہلے 100 دنوں کا کارکردگی قابل ستائش ہے۔ گزشتہ سال پہلے 100دنوں میں 2,315,799 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے۔ اس سال 3,523,762 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان ہوئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گزشتہ سال 100 دنوں میں 1,069,745,569 جرمانے عائد کئے گئے۔ اس سال 1,637,784,813 جرمانے عائد کئے گئے۔

مزیدخبریں