شاہ رخ خان بھائی ہیں، فلم ”پٹھان “ میں کام کا معاوضہ نہیں لوں گا: سلمان خان

02:44 PM, 15 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے سلطان نے کنگ خان سے ' پٹھان' میں اپنے کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کی جوڑی نے کئی اچھی فلمیں دیں۔ ان کی جوڑی فلموں ہی میں محض بھائیوں والی نہیں بلکہ وہ اصل زندگی میں بھی بھائیوں سے بڑھ کر نظر آتے ہیں۔ اس بات کا انھوں نے زندگی ہر موڑ پر دیا۔

یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سلو میاں نے اپنے نبھائے مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم میں سلمان خان نے ٹائیگر کے کردار میں انٹری جس پر ان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

فلم مکمل ہونے پر جب فلمساز ادتیا چوپڑا نے ان کو معاوضہ لینے کے لیے کہا تو سلمان خان نے جواب دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ شاہ رخ میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے، ان کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔

جب یہ خبر شاہ رخ خان تک پہنچی تو انھوں نے بھی مسکرا کر کہا کہ بھائی تو پھر بھائی ہی ہوتا ہے۔

مزیدخبریں