پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

06:37 PM, 15 Apr, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پیمرا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پیمرا ریگولیشن اور ضابطہ اخلاق میں کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔ تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو ہدایت جاری کر دی گئیں۔
مزیدخبریں