ڈالر سستا، 181روپے58پیسےکاہوگیا

12:01 PM, 15 Apr, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے سستا ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے 10 پیسے گرا ہے۔انٹربینک میں کاروباری بندش پر ڈالر کا بھاؤ 181 روپے 58 پیسے ہے۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 7 اپریل کو 189 روپے 30 پیسے تک بڑھا تھا۔ جب سے ڈالر کی قدر 7 روپے 72 پیسے کم ہوچکی ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 182 روپے ہے دوسری جانب 2 سال بعدہفتہ وار بنیاد پر اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک ہفتےکےدوران انڈیکس میں2157پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔ رواں ہفتے میں‌100انڈیکس4.9 فیصدبڑھا ہے۔
مزیدخبریں