دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے ، آئی ایس پی آر

12:25 PM, 15 Apr, 2023

احمد علی
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمےکے لئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ اندرونی اورخطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم بھی کرتی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہےکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز بھی کر رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے ۔
مزیدخبریں